دھڑالے کی بارشیں ۔یا رہے گا موسم خشک ؟ محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی

ملک کے مختلف علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج جمعہ کو ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا ۔تا ہم شمال مشر قی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش

کا امکان ہے۔سندھ -مکران سا حلی پٹی پر گرد آلود ہوا ئیں /آند ھی چلنے کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم بالائی خیبر پختونخوا، پنجاب، کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا میں کاکول12، کالام10 ،پشاور(ائیرپورٹ09،سٹی05)،بالاکوٹ09، پٹن06،دروش05 ، دیر(بالائی05،زیریں02)، میرکھانی ،باچاخان،بنوں04، چترال03 ،چراٹ01،کشمیر میں راولاکوٹ12،مظفرآباد(سٹی،ائیرپورٹ)08،گڑھی دوپٹہ،کوٹلی09،پنجاب میں مری06، لاہور، ساہیوال،اٹک،اوکاڑہ،فیصل آباد 01اورگلگت بلتستان میں

بگروٹ میں03ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران ملک میں زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت چھور، مٹھی 38، لسبیلہ 37، ٹھٹھہ، تربت، شہید بینظیر آباد اور خیرپور میں 36ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *