نوبال کیوں دی؟کھلاڑیوں نے امپائرکو ق ت ل کردیا

بھارت میں کھلاڑی امپائر کے نوبال دینے پر اپنا ہوش کھو بیٹھے اور امپائر پر چاق و سے ح ملہ کر دیا جس سےوہ شدید زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اوڑیسہ کے شہر کٹک میں دوران میچ کھلاڑیوں نے امپائر پرغلط نوبال دینے کا الزام لگا دیا ،

کھلاڑیوں نے 22 سالہ امپائر لکی راوٹ پرچاق و سے ح ملہ کرکے شدید زخمی کردیا۔ریسکیوٹیم نے زخمی امپائر کو ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ خون زیادہ بہہ جانے کے باعث چل بسے۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔قبل ازیں بھارت میں کرکٹ میچ کے دوران امپائر کے فیصلے کی حمایت کرنے پر تماشائی کو بے دردی سے ق ت ل کر دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اوڑیسا

کے ضلع کوٹک میں اتوار کو ایک کرکٹ میچ کے دوران تماشائی کو ق ت ل کیا گیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ دوپہر 12.30 بجے کے قریب دو ٹیموں برہم پور اور سنکر پور کے درمیان ہونے والے کرکٹ میچ کے دوران اس وقت پیش آیا جب برہم پور ٹیم کے بیٹر کے خلاف مخالف ٹیم نے وکٹوں کے پیچھے کیچ آٹ ہونے کی اپیل کی اور امپائر نے اسے آٹ قرار دیا۔تاہم امپائر کے فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے بیٹنگ ٹیم نے امپائر کو مجبور کرنا چاہا کہ وہ اپنا فیصلہ بدل کر اسے نو بال قرار دے۔اس دوران 22 سالہ نوجوان جو میچ دیکھنے آیا تھا نے وہی بیٹھے ہوئے امپائر کے فیصلے کی حمایت کرنے کی کوشش کی تو چند افرادنے مبینہ طور پر اسے مارا پیٹا اور تیز دھار آلے سے اس پر ح ملہ کر دیا۔پولیس نے نوجوان کو زخمی حالت میں مقامی اسپتال منتقل کیا لیکن وہ دوران علاج انتقال کر گیا۔پولیس کا کہنا تھاکہ نوجوان پر ح ملہ کرنے والے افراد کی شناخت کرلی گئی ہے، جلد انہیں گرفتار کیا جائے گا۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *