”عمر اکمل سے بڑا میچ ونر پاکستان میں اور کوئی نہیں! رمیز راجہ عمر اکمل کے مداح نکلے!“

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عمراکمل ایک بہت ہی زبردست ٹیلنٹ ہیں-تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے سابق چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت عمر اکمل سے بڑا میچ ونر کوئی نہیں ہے-رمیز راجہ نے نے عمر اکمل کی اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف زبردست بیٹنگ کو بہت زیادہ سراہا ہے اور ساتھ ہی رمیز راجہ کہتے ہیں کہ یہ ایک زبردست ٹیلنٹ کی لفظی تعریف ہے-

رمیز راجہ کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ جب عمر اکمل نے پریکٹس شروع کی تو وہ ان کے پسندیدہ کھلاڑیوں میں سے ایک تھے لیکن بدقسمتی سے عمر اکمل جیسا ٹیلنٹ ضائع ہوگیا ہے-رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ کہ باقی کھلاڑیوں کو بھی عمر اکمل سبق لینا چاہیے کہ اگر آپ کھیلتے وقت اپنا منہ بند نہیں رکھ سکیں گے تو اسی طرح سے کھلاڑیوں کو مشکلات آ سکتی ہیں-

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *