متحدہ عرب امارات میں عید الفطر کس دن ہو گی؟ تاریخ سامنے آ گئی

متحدہ عرب امارات (یو اے ای)سے تعلق رکھنے والے ماہر فلکیات کی جانب سے پیشگوئی کی گئی ہے کہ عیدالفطر کا پہلا دن21اپریل کو ہو سکتا ہے ۔متحدہ عرب امارات کی فلکیات سوسائٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکے چیئرمین ابراہیم الجروان نے کہا کہ رمضان کا پوراچاند

جمعرات20اپریل 2023کو مقامی وقت کے مطابق صبح8بج کر36 منٹ پر ہو گاجبکہ شوال کا چاند جمعرات 20 اپریل کو صبح8بج کر 13منٹ پر پیدا ہو گا اور یہ غروب آفتاب کے 22 منٹ بعد غروب ہوگا۔عرب میڈیا کے مطابق اگرحکومت تاریخوں کی تصدیق کرتی ہے تومتحدہ عرب امارات (یو اے ای)کے شہریوں اور رہائشیوں کوجمعہ 21 اپریل سے پیر 24 اپریل تک عید کی چار چھٹیاں ہوں گی۔دنیا بھر کے مسلمانوں ماہ صیام کے اختتام کے بعد یکم شوال کوعیدالفطر مذہبی جوش وجذبے سے مناتے اور بھرپورخوشیوں کا اظہار کرتے ہیں۔ وہ طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک کے رمضان میں روزے رکھتے ہیں اورعید رمضان کے اختتام کی علامت ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *