4 سالہ بچے نے کتاب لکھ کر دنیا کے سب سے کم عمر مصنف کا ریکارڈ بنالیا کتاب کی کتنی کاپیاں فروخت ہو گئیں؟ جانئے

چارسالہ بچے نے رحم دلی پر کتاب لکھ کر دنیا کے سب سے کم عمر مصنف کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق 4

سالہ بچے کا نام سعید رشید المہیری ہے اور اس کا تعلق ابوظبی سے ہے۔سعید رشید کی اس وقت درست عمر

4 سال 218 دن ہے اور ننھا مصنف کتابیں لکھنے کا شوقین ہے، اس نے The Elephant Saeed and the Bear کے نام سے کتاب لکھی ہے۔گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق سعید نے اپنا عالمی ریکارڈ 9 مارچ 2023 کو بنایا تھا جس کے بعد سے سعید کی کتاب کی 1000کاپیاں فروخت ہوچکی ہیں، یہ کہانی رحم دلی اور دو جانوروں کی لازوال دوستی پر مبنی ہے۔اس کے علاوہ سعید کی بڑی بہن بھی 8 سال کی

عمر میں کم عمر مصنفہ کا ریکارڈ اپنے نام کرچکی ہیں اور سعید بھی اپنی بہن کے کارنامے سے متاثر ہوکر مصنف بنا۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *