عمران خان اور بشری بی بی کی نیب تحقیقات کیخلاف درخواست قابل سماعت قرار

اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ تحائف لینے کے خلاف نیب تحقیقات کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نےعمران خان اوربشری بی بی کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کردئیے۔

عدالت نے درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ سنا دیا ہے۔عمران خان، بشریٰ بی بی کی نیب نوٹسزکیخلاف درخواستوں پرسماعت ہوئی ۔

عدالت نے کمرہ عدالت میں موجود نیب پراسیکیوٹر کو روسٹرم پربلا لیا۔چیف جسٹس عامرفاروق نےکہاکیاعمران خان کو دوبارہ نوٹس بھیجا گیا،نیب پراسیکیوٹر نےکہا عمران خان کو یاد دہانی کا نوٹس بھیجا گیا تھا۔

چیف جسٹس نے نے کہا آپ کے نوٹسز میں عدالتی فیصلوں پرعملدرآمد نظرنہیں آتا ۔کیا عمران خان ان نوٹسز کے جواب میں پیش ہوئے؟وکیل پی ٹی آئی خواجہ حارث نے ان نوٹسز کے جواب میں پیش نہیں ہوئے تحریری جواب بھیجا۔

جسٹس ثمن رفعت امتیازنے ریماکس میں کہا کیا نیب نےعمران خان کے جواب پر کوئی نیا ایکشن لیا؟وکیل خواجہ حارث نے کہا ابھی تک نیب نے کوئی نیا ایکشن نہیں لیا،چیف جسٹس نے کہا ہو سکتا ہے وہ عمران خان کے جواب پر مطمئن ہو گئےہوں کہ کیس نہیں بنتا۔

جس پروکیل نےکہا ہمیں خدشہ ہے کیس کو انکوائری سے انویسٹیگیشن میں بدل دیں گے،آفتاب سلطان نے جب استعفیٰ دیا اس کے اگلے دن نوٹس ہو گیا،آفتاب سلطان نے بتایا تھا ان پر دباؤ ہے۔

چیف جسٹس نے ریماکس دیتے ہوئے کہا کہ ابھی ترمیمی قانون میں تو 50 کروڑ کی حد بھی آ گئی ہے۔

اس پرپی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ یہ کیس توالیکشن کمیشن کے اپنے ریکارڈ کےمطابق اس سے کم کا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *