آج اور کل کو پاکستان کے کن علاقوں میں تیز ہوائوں ، گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

پیر کے روز ملک کے بیشتربالائی/وسطی علاقوں میں مطلع ابرآلود رہنے کےساتھ خیبرپختونخوا، بالائی/وسطی پنجاب، کشمیراورگلگت بلتستان میں تیزہواؤں

اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے ۔ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، کشمیراورگلگت بلتستان میں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم خیبرپختونخوا، پنجاب، کشمیر اورشمالی بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک رہا۔گزشتہ روزریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت: مٹھی اور شہید بینظرآبادمیں 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *