پولیس اہلکاروں کے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف

راولپنڈی میں پولیس اہلکاروں کے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق تھانہ روات میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث چار پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔مقدمہ کے متن کے مطابق پولیس اہلکاروں نے

شہری سے 9900 ڈالر، 15 گرام سونا، انگوٹھیاں اور نقدی لوٹے، پولیس اہلکاروں نے شہری کو لوٹنے کے بعد اس پر شراب اور اسلحے کا مقدمہ بھی درج کیا۔درج مقدمے کے مطابق پولیس اہلکاروں نے شہری کو ساتھی سمیت حبس بیجا میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ مقامی شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *