ایک دن کا چیف جسٹس، پاکستانی جج حلف اٹھاتے ہی ریٹائر ہوگیا

جسٹس روح الامین خان ایک دن کے لیے پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بننے والے جج بن گئے۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق جسٹس روح الامین نے چیف جسٹس قیصر رشید خان کی ریٹائرمنٹ کے بعد جمعہ کے دن چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا اور اسی دن عہدے سے ریٹائر بھی ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق حلف اٹھانے کے دن ہی چیف جسٹس روح الامین خان کے لیے فل کوٹ ریفرنس کا انعقاد کیا گیا کیونکہ یہی دن ان کی ریٹائرمنٹ کا بھی تھا۔ریفرنس میں خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس روح الامینخان نے کہا کہ میں نے بطور جج انصاف کی فراہمی کی پوری کوشش کی۔ میں وکلاءکا شکر گزار ہوں۔

ہے۔ عدلیہ کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ جسٹس روح الامین خان یکم اپریل 1961کو چمکنی، پشاور میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ 1989ءمیں پشاور ہائی کورٹ اور 2001ءمیں سپریم کورٹ کے وکیل بنے۔ وہ ڈپٹی اٹارنی جنرل اور ڈپٹی ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا کے عہدوں پر بھی فائز رہے۔مارچ 2014ءمیں انہیں پشاور ہائی کورٹ کا مستقل جج بنایا گیا تھا۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *