بشریٰ بی بی نے بھی توشہ خانہ سے متعلق نیب تحقیقات کو چیلنج کردیا

سابق وزیراعظم عمران خان کے بعد ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے بھی توشہ خانہ سے معلق نیب کی تحقیقات کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی جانب سے توشہ خانہ کے تحائف سے متعلق نیب کی تحقیقات اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئیں۔

نیب نوٹسز کیخلاف عمران خان،بشریٰ بی بی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔ ڈویژن بنچ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر پیر کو سماعت کرے گا۔

سابق وزیراعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے دائر درخواست میں نیب نوٹسز کو چیلنج کیا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہےنیب کو کیس انکوائری سے انویسٹی گیشن میں تبدیل کرنے سے روکا جائے، بشریٰ بی بی کا کہنا ہےنیب کو میرے خلاف کسی بھی تادیبی کارروائی سے روکا جائے۔

اس سے قبل پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان بھی توشہ خانہ تحائف سے متعلق،نیب تحقیقات کو چیلنج کرچکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *