کراچی:فیکٹری میں راشن اور زکوٰۃ کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے 11 افراد جاں بحق

کراچی: سائٹ ایریا کی ایک فیکٹری میں راشن اور زکوة کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے 3 بچوں اور خواتین سمیت 11 افراد جاں بحق جبکہ متعدد خواتین بے ہوش ہو گئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق بھگدڑ مچنے سے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی ہے۔

بڑی تعداد میں افراد آنے سے فیکٹری انتظامیہ نے پولیس کو طلب کیا، ایس ایس پی کیماڑی نے کہا ہے کہ صورتحال کنٹرول کر لی گئی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق نورس چورنگی سائٹ ایریا میں قائم فیکٹری میں راشن تقسیم کیا جا رہا تھا، راشن کی تقسیم کے دوران خواتین سمیت لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *