کپتان شاداب نے شکست کا ذمہ دار کس کو ٹھہرا دیا؟

کپتان شاداب نے شکست کا ذمہ دار کس کو ٹھہرا دیا؟


قومی ٹیم کے نئے کپتان شاداب خان نے میچ کے بعد گفتگو میں کہا کہ آج کے میچ میں بھی پچ باولنگ کیلئے ساز گار تھی ۔ اور جن نوجوان کھلاڑیوں کو ہم نے موقع دیا ہے وہ آج بھی اپنے اعصاب پر قابو نہ رکھتے ہوئے ٹیم کو ایک بار پھر سے اچھا آغاز فراہم نہیں کرسکے ۔ پاور پلے میں 3 وکٹیں گر جائیں تو 70 فیصد میچ ہار جاتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ نیچے آنے والے بلے بازوں پر پریشر آیا اور ٹوٹل اسکور اتنا نہیں بن سکا جو مخالف ٹیم کو پریشر میں رکھ سکے ۔ ہمارے بولرز کیلئے بھی کم اسکور کا دفاع کرنا بھی آسان نہیں ہوتا ۔ خاص کر جب آپ کی ٹیم کے ٹاپ کے باولرز شاہین اور حارث نہ کھیل رہے ہوں ۔ یہی وجہ ہے کہ جب ایک وقت میں نظر آرہا تھا کہ میچ ہمارے ہاتھ میں ہے مگر نسیم شاہ کے ایک ڈیتھ اوور نے ساری جیتی ہوئی گیم افغانستان کی جھولی میں ڈال دی ۔ اور میرے خیال سے نسیم شاہ کو جو 17 رنز پڑے اس کے بعد میچ ہمارے ہاتھ سے نکل چکا تھا ۔ زمان خان نے آخری اوور بہت عمدہ کیا مگر اس کے لئے اتنا اسکور نہیں تھا جس کو وہ آسانی سے روک سکتا ۔ میں ان نوجوان کھلاڑیوں کو کہنا چاہوں گا کہ ان کو سمجھنا ہوگا آج یہ انٹرنیشنل پریشر کیوجہ سے پرفارم نہیں کرسکے تو کوئی بات نہیںمگر ہمت نہ ہارے ، تو کل وہ اچھا کھیلیں گے ۔ مگر خود کو پازٹیو رکھیں ۔ اِدھر افغانستان ٹیم کو بھی داد دینی بنتی ہے جنھوں نے ہماری بیٹنگ اور باولنگ دونوں کو پریشر میں رکھا ۔ اور ہمارے کھلاڑیوں کو کھل کر پرفارم کرنے کا موقع نہیں دیا ۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *