بھارت کے پاکستان نہ آنے پر , پی سی بی نے بھارت کو نئی تجویز پیش کر دی

بھارت کے پاکستان نہ آنے پر , پی سی بی نے بھارت کو نئی تجویز پیش کر دی


ون ڈے ورلڈکپ کیلئے پاکستانی ٹیم کی بھارت روانگی کو ایشیاکپ کے لیے بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد سے مشروط کیا جاسکتا ہے۔ آئی سی سی اور ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کی 3 رکنی ٹیم 17 مارچ کو دبئی کی اڑان بھرے گی۔ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی، چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر اور فیصل حسنین ان اجلاسوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ 20 مارچ کو شیڈول انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اجلاس میں دوسرے ایشوز کے ساتھ ون ڈے ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کی شرکت کا معاملہ بھی زیر بحث آئےگا جبکہ ذرائع کا کہنا ہےکہ پی سی بی حکام اس بارے میں سخت موقف اپنائیں گے۔ بھارت میں ون ڈے ورلڈکپ 10 اکتوبر سے شروع ہورہا ہے، یہ آئی سی سی ایونٹ ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ اس کا بائیکاٹ نہیں کرسکتا تاہم پاکستانی ٹیم کی بھارت روانگی کا معاملہ بہت اہم ہے۔ ورلڈکپ سے پہلے ستمبر میں پاکستان نے ایشیاکپ کی میزبانی پاکستان کے سپرد ہے اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ جو ایشین کرکٹ کونسل کے صدر بھی ہیں نے اپنے طور پر اس بات کا اعلان کررکھا ہےکہ بھارتی ٹم پاکستانی نہیں جائے گی اور ایشیاکپ یواے ای میں ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ حکام جے شاہ کے اس یکطرفہ فیصلے پر سیخ پا ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے بھی آئی سی سی اجلاس میں بھارتی بورڈ کو آڑے ہاتھوں لینے کی حکمت عملی ترتیب دی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ حکام آئی سی سی اجلاس میں یہ مطالبہ کریں گے کہ اگر بھارتی ٹیم پاکستان آنے کو تیار نہیں تو پھر ہم بھی بھارت جاکر نہیں کھیلیں گے، پاکستان کے میچز یو اے ای میں رکھے جائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *