خاتون جج دھمکی کیس،عمران خان کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو قابل ضمانت میں تبدیل کرنے کا حکم

خاتون جج دھمکی کیس،عمران خان کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو قابل ضمانت میں تبدیل کرنے کا حکم

Shiraz

سیشن عدالت نے عمران خان کے نئے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی ہدایت کر دی،20 ہزار کے مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دے دیا
اسلام آباد (31 مارچ 2023ء) سیشن عدالت نے خاتون جج دھمکی کیس میں عمران خان کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری میں تبدیل کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق خاتون سیشن عدالت میں جج دھمکی کیس میں عمران خان کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کیخلاف نظر ثانی اپیل پر سماعت ہوئی،ایڈیشنل ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج سکندر خان نے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو قابل ضمانت میں تبدیل کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے عمران خان کے نئے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی ہدایت کی اور سابق وزیراعظم کو 20 ہزار کے مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دے دیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز خاتون جج دھمکی کیس میں سیشن عدالت نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری آج تک معطل کر رکھے تھے،گزشتہ روز بھی سیشن عدالت میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کے فیصلے سے متعلق نظر اپیل پر سماعت ہوئی،سیشن جج سکندر خان نے اپیل پر سماعت کی۔چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل علی بخاری اور فیصل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔ پی ٹی آئی وکیل نے عدالت میں ایڈیشنل سیشن جج کا وارنٹ تبدیلی کا فیصلہ جمع کرایا اور بتایا کہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری تو جاری ہی نہیں کر سکتے،پہلے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوتے ہیں۔ عدالت نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دئیے،سیشن عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کر کے سماعت ملتوی کر دی تھی۔ جبکہ اس سے قبل خاتون جج دھمکی کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کے خلاف اپیل دائر کی۔ عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے خلاف سیشن کورٹ میں اپیل دائر کی گئی۔ درخواست میں کہا گیا کہ جج ملک امان نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *