ای سی سی نے ملک کے تین بڑے ائیرپورٹس آؤٹ سورس کرنے کی منظوری دے دی

ای سی سی نے ملک کے تین بڑے ائیرپورٹس آؤٹ سورس کرنے کی منظوری دے دی


اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے سندھ، کے پی اور فاٹا میں مختلف ترقیاتی اسکمیوں کیلئے 7 ارب سے زائد جاری کرنے کی منظوری دے دی
اسلام آباد ( 30 مارچ 2023ء) ای سی سی نے ملک کے تین بڑے ائیرپورٹس آؤٹ سورس کرنے کی منظوری دے دی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے سندھ، کے پی اور فاٹا میں مختلف ترقیاتی اسکمیوں کیلئے 7 ارب سے زائد جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت تین ائیر پورٹس کو آؤٹ سورس کرنے کا مقصد ان کا انتظام بہتر بنانا اور ریوینیو حاصل کرنا ہے۔ماڑی پیٹرولیم کمپنی کو دو بلاکس ہلال اور اقبال فیلڈ کو ڈویلپ کرنے کے معاہدے کی بھی منظوری دی دے گئی۔ کیرتھر میں پولینڈ کی کمپنی کو تیل کی تلاش کیلئے کام کرنے کے منصوبے میں دو سال توسیع کر دی گئی۔ غازی کے مقام پر ماڑی پیٹرولیم کو تیل کے کنویں کا ٹیسٹ مکمل کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی۔حکومت اور کے الیکٹرک کے درمیان ادائیگیوں پر ٹیکس کی شرح کے معاہدے کی منظوری مؤخر کر دی گئی۔پاور ڈویژن کو سندھ میں ترقیاتی اسکیمیں مکمل کرنے کیلئے 60کروڑ 70 لاکھ 60 روپے، ہاؤسنگ محکمے کو سندھ اور کے پی میں ترقیاتی اسکیمیں مکمل کرنے کیلئے ایک ارب 68 کروڑ 90 لاکھ روپے اور فاٹا میں ترقیاتی اسکیمیں مکمل کرنے کیلئے 5ارب روپے جاری کر نے کی بھی منظوری دے دی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *