گدھے پر لکیریں ڈال کر زیبرا بنانے کی کوشش کی گئی، گدھا تو گدھا ہی ہوتا ہے، مریم نواز کی شدید تنقید

گدھے پر لکیریں ڈال کر زیبرا بنانے کی کوشش کی گئی، گدھا تو گدھا ہی ہوتا ہے، مریم نواز کی شدید تنقید


قصور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ( ن) کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ گیدڑ کو لیڈر کا ماسک پہنانے کی ہر ممکن کوشش کی گئی لیکن اندر سے گھڑی چور نکلا، عمران خان قانون کا سب سے بڑا مفرور ہے، نا اہلی اس کا انتظار کر رہی ہے،پوری دنیا جان گئی ہے یہ فتنہ حکومت میں ہو تو تباہی اور باہر ہو تو بربادی ہے، سہولت کار جب اللہ کو پیارے ہو گئے تو لیڈر کا ماسک نکلا تو بیچ میں توشہ خانہ چور نکلا۔ کھڈیاں خاص میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قصور کے شیروں اور شیرنیوں کو محمد نواز شریف اور مریم نواز کا سلام ہو، کھڈیاں والوں نے مینار پاکستان پر جلسہ کرنے والوں کو کھڈے میں پھینک دیا۔مریم نواز نے کہا کہ سوچا بھی نہیں تھا کہ پورا کھڈیاں باہر آجائے گا، ملک احمد خان زندہ باد، کھڈیاں اور قصور کل اور آج بھی نوازشریف سے محبت کرتا ہے۔چیف آرگنائزر ن لیگ نے کہا کہ جتنے مرضی “پامبڑ” مچ جائیں سچ بولنے سے باز نہیں آنگی، 5 سال ان “پامبڑوں” سے گزر کر آئی ہوں نہیں ڈروں گی، قصور والوں کا شعور بہت زبردست ہے، جب الیکشن چوری کیا گیا قصورسے پوری سیٹیں جیتی تھیں، کھڈیاں والوں نے سب سے پہلے گھڑی چور کو پہچانا تھا۔مریم نواز نے کہا کہ پوری دنیا جان گئی ہے یہ فتنہ حکومت میں ہو تو تباہی اور باہر ہو تو بربادی ہے، گیدڑ کو لیڈر کا ماسک پہنانے کی پوری کوشش کی گئی، سہولت کار جب اللہ کو پیارے ہو گئے تو ماسک اترا تو گھڑی چور نکلا۔انہوں نے کہا کہ جب لیڈر کا ماسک نکلا تو بیچ میں توشہ خانہ چور نکلا، جب لیڈر کا ماسک اترا ہیروں کے سیٹ لینے والا نکلا، گزشتہ 6 سے 7 سال گدھے پرلکیریں ڈال کر زیبرا بنانے کی کوشش کی گئی، گدھا تو گدھا ہی ہوتا ہے، سہولت کار ہٹے تو گدھے کی لکیریں مٹ گئیں، اب وہ گدھا ریاست کو لاتیں مار رہا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ جس طرح اس کی درگت بنی سہولت کاروں نے بھی کانوں کو ہاتھ لگا لیا، کہتا تھا قانون سب کے لیے برابر ہے، آج قانون کا یہ سب سے بڑا مفرور ہے، جب عدالتوں نے کہا پیش ہو تو پلاسٹر اترنے کا نام نہیں لے رہا، چھتوں کے لینٹر کھل جاتے ہیں لیکن 5 ماہ سے پلاسٹر نہیں اتر رہا، کبھی کہتا ہے ٹانگ ٹوٹی اور کبھی کہتا ہے 72 سال کا بزرگ ہوں۔مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر نے کہا کہ عدالت پیش نہیں ہوتا چارپائی کے نیچے چھپ جاتا ہے، جب پولیس زمان پارک جاتی ہے تو ان پرپٹرول بم پھینکتا ہے، تم دہشت گرد ہو، ہمارے جلسے میں لاکھوں لوگ ہوتے ہیں کسی کو پٹرول بم اورغلیل چلانی نہیں آتی، معصوم سا چہرہ بنا کر کہتا ہے گھر میں اہلیہ اکیلی تھی، اگر تمہاری اہلیہ اکیلی تھی تو اندر سے کیا جنات پٹرول بم پھینک رہے تھے، کیا پولیس کے سر تمہارے موکلات پھاڑ رہے تھے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *